• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کے دوران احتیاطی تدابیر نظرانداز

احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کے دوران احتیاطی تدابیر نظرانداز


وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ احساس پروگرام کے تحت رقوم کی وصولی کے دوران احتیاطی تدابیر نظر انداز کردی گئیں۔ 

احساس پروگرام کے تحت امدادی رقم کی تقسیم کے دوران سندھ کے مختلف شہروں میں بے نظمی دیکھنے میں آئی۔ 

بدین اور سجاول میں ایک ہی جگہ خواتین کا ہجوم لگ گیا، سماجی فاصلے کی ہدایات کو نظر انداز کرکے خواتین کیش کاؤنٹرز پر جمع ہوگئیں۔

سجاول میں سیکڑوں خواتین کے ہجوم کے باعث کالج کا گیٹ بھی بند کردیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں رقم کی ترسیل نہ ہوسکی، فیصل آباد میں احساس پروگرام کے تحت امدادی رقم کی تقسیم کے لیے 9 مراکز قائم کیے گئے۔

دوسری جانب لودھراں، میانوالی میں احساس پروگرام سینٹر میں آنے والے افراد کو سینیٹائزرز، پانی اور صابن بھی دیا گیا۔

تازہ ترین