• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 اپریل تک کورونا مریضوں کی تعداد 70 ہزار ہوسکتی ہے، غلام سرور خان

25 اپریل تک کورونا مریضوں کی تعداد 70 ہزار ہوسکتی ہے، غلام سرور خان


وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پچیس اپریل تک پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 70 ہزار تک ہو سکتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ لوگوں کی تعداد نہ صر ف بڑھ سکتی ہے بلکہ 700 افراد جان سے بھی جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 11 اپریل کے بعد آنے والے پاکستانیوں کو صرف اسلام آباد نہیں بلکہ ملتان، لاہور اور پشاور بھی لایا جائے گا۔

تازہ ترین