• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کے حوالے سے ماہرین نے ایک اور خطرے کی طرف اشارہ کردیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے کا شکار افراد  کورونا کا آسان ہدف بن سکتے ہیں۔

کورونا  سے متعلق فرانس کی سائنٹیفک کونسل کے سربراہ نے کہا کہ پچیس فیصد تک فرانسیسی افراد کو موٹاپے کے سبب وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

ان کے مطابق فرانس کی 25 فیصد آبادی اپنی جسمانی حالت خصوصاً موٹاپے، پہلے سے شکار بیماریوں اور عمر کی وجہ سے کرونا وائرس کے خطرے کا شکار ہے جبکہ امریکا میں42.4 فیصد نوجوان موٹاپے کا شکار ہیں جس کے سبب وہاں کے عوام زیادہ خطرے میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جن کا وزن زیادہ ہے ان کو واقعی میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین