• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کی بڑھتے ہوئے پھیلاو کی وجہ سے ایک جانب دنیا بھر میں کھیلوں کی تمام سرگرمیاں معطل ہیں تو دوسری جانب جنوبی کوریا میں بیس بال کا آغاز کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں آہستہ آہستہ شروع کی جارہی ہیں ۔

میجر لیگ بیس بال کی ٹیمیں خالی اسٹیدیم میں انٹر اسکواڈ ٹریننگ کر رہی ہیں ۔

 میجر لیگ بیس بال کا آغاز 28 مارچ سے ہونا تھا لیکن میچز کورونا وائرس کے باعث التوا کا شکار ہیں جبکہ منتظمین پر امید ہیں کہ مئی کے آخر میں بیس بال لیگ شروع ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین