دبئی میں کورونا وائرس کے وجہ سے لوگوں کے گھروں سے بلا وجہ باہر نکلنے پر پابندی ہے، ایسے میں حکومت اپنے شہریوں کو مفت غذائی پیکٹ فراہم کر رہی ہے۔
دبئی کے حکام نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست میں پھنسے ہوئے افراد کیلئے غذائی اجناس کے مفت پیکٹس روزانہ فراہم کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت دبئی اپنی ذمہ داریوں سے مکمل طور آگاہ ہے اور وہ تمام افراد کو بلا تفریقِ قومیت مدد فراہم کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دبئی میں کورونا وائرس سے ٹیسٹ مکمل فری ہیں اور روزانہ ہزاروں ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔