لندن میں ہوم سیکرٹری پریتی پٹیل، نیشنل پولیس چیف کونسل، پروفیسر اسٹیون پووس نے نیوزبریفنگ دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم بورس جانسن کی صحت میں مسلسل بہتری آرہی ہے، فراڈ کرنے والے کورونا کے نام پر 1.8 ملین کا فراڈ کرچکے ہیں۔
پریتی پٹیل نے کہا کہ جرائم میں مجموعی کمی آئی لیکن بعض افراد کیلئے خطرہ بھی بڑھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گھریلو تشدد کے سبب ہاٹ لائن پر مدد مانگنے والوں میں 120 فیصد اضافہ تشویشناک ہے، گھریلو تشدد کے خطرے سے دوچار افراد کیلئے نیشنل کمیونٹی کمیشن مہم چلائی جائےگی۔
پریتی پٹیل نے کہا کہ آن لائن سپورٹ سروس اورہیلپ لائن کیلئے مزید 2 ملین پاؤنڈ دیئےجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تشدد سےخوفزدہ افراد بات نہیں کرسکتے تو 999 کےبعد55 ڈائل کریں، جبکہ حکومتی ہدایات نہ ماننے والے افراد سے پولیس نمٹے گی۔
پریتی پٹیل نے کہا کہ سماجی دوری اختیار نہ کرنے والوں کے خلاف 8 اپریل تک 37 فورسز نے 1087 جرمانے کئے۔
مارٹن ہیوٹ نے کہا کہ کورونا کی وبا کے باوجود پولیس مجرموں کے خلاف سرگرم ہے، قانون توڑنے والوں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت این ایچ ایس کے فرنٹ لائن ورکرز کو پی پی ای کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سخت محنت کررہی ہے۔
پریتی پٹیل نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ حکومت پی پی ای کے معاملے میں ناکام رہی ہے تو میں معافی چاہتی ہوں، جبکہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے فیصلہ صرف سائنٹیفک ایڈوائز پر ہوگا۔