• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ چار ہزار اموات ہوگئیں

دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ چار ہزار اموات ہوگئیں


دنیا بھر میں کورونا وائرس نےایک لاکھ چار ہزار سے زائد زندگیاں چھین لیں، سترہ لاکھ سے زیادہ افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، اسپین میں آج بھی پانچ سو دس افراد جان سے گئے، جبکہ وہاں اموات سولہ ہزارسے اوپر چلی گئیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے آج مرنے والوں کی تعداد 1322ہوگئی، جس کے بعد ہلاک افراد کی تعداد 20 ہزار سے بڑھ گئی۔

برطانیہ میں کورونا وائرس سے 917 ہلاکتیں ہوئی، مجموعی تعداد 9 ہزار 875 ہوگئی۔

اٹلی میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 619 افراد کا انتقال ہوا۔ جہاں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 19 ہزار 468 تک پہنچ گئی۔

اسپین میں مزید 272 افراد وائرس کے سبب لقمہ اجل بن گئے، جس کے بعد مجموعی تعداد 16 ہزار 353 ہوگئی۔

فرانس میں کورونا وائرس سے آج ہلاک ہونے والوں کی تعداد 653 رہی اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 13832 ہوگئی ہے۔

برطانیہ میں وائرس نے آج بھی نو سوسترہ زندگیاں چھین لیں، اموات کی تعداد نو ہزار آٹھ سو سے اوپر چلی گئی۔

بیلجیم میں مزید تین سو ستائیس زندگیاں چلی گئیں، اموات تین ہزار سے اوپر ہوگئیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے مزید ایک سو پچیس افراد انتقال کرگئے۔

سعودی عرب میں مزید پانچ افراد انتقال کرگئے، جبکہ مریضوں کی تعداد چار ہزار سے اوپر چلی گئی۔

متحدہ عرب امارات میں بھی چارافرادجان سےگئے، تین ہزار سے زائدافراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد دبئی کی حکومت نے کورونا کا ٹیسٹ مفت کرنے کا اعلان کردیا جبکہ حکام کی جانب سے لوگوں میں راشن کی تقسیم جاری ہے۔

تازہ ترین