• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ریڈیو سے پہلی مرتبہ اذان نشر

کراچی( نیٹ نیوز)کورونا وائرس کے باعث برطانیہ کی تمام مساجد بند ہونے کے وجہ سے بی بی سی ریڈیو سے پہلی مرتبہ اذان نشر کی گئی۔

دنیا بھر میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں برطانیہ بھی شامل ہے جہاں اب تک 9ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

برطانیہ میں ہر جمعہ کو صبح 5 بجکر 50منٹ پر بی بی سی کے 14مقامی ریڈیو اسٹیشن پر برطانیہ کے اکثر علاقوں میں عوام خطبات اور نماز سے قبل اذان سن سکیں گے۔

بی بی سی لوکل ریڈیو کے سربراہ کرس برنز نے کہا کہ لوکل ریڈیو کا مقصد عوام سے رابطہ ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس ہفتہ وار اذان سے آئسولیشن کے دنوں میں مسلمانوں کو ایک ہونے کا احساس دلانے میں مدد ملے گی۔ 

تازہ ترین