• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس، گلوکارہ کا قرنطینہ اختیار کیے باشندوں اور طبی عملے کیلئے بالکنی کنسرٹ

پیرس میں گلوکارہ کا کورونا مریضوں اور طبی عملے کیلئے بالکنی کنسرٹ


پیرس میںLena Deluxe نامی گلوکارہ نےقرنطینہ اختیار کیے باشندوں کا حوصلے بلند کرنے اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بالکنی کنسرٹ کا اہتمام کیا۔

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے عالمی وبا کی شکل اختیار کرلی ہے جس نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے جبکہ وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دنیا کے کئی ممالک لاک ڈاؤن ہیں۔

اس خطرناک وبا کا شکار مریضوں کا علاج کرتے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ  اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہا ہے۔

ایسے ہی باہمت اور فرض شناس طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پیرس میں روزانہ شہریوں کی جانب سے گھروں کی بالکنیوں، کھڑکیوں اور دروازوں پر کھڑے ہوکر تالیاں بجائی جاتی ہیں جبکہLena Deluxe نامی گلوکارہ قرنطینہ کیے شہریوں اور طبی عملے کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے بالکنی میں کنسرٹ کا اہتمام کرتی ہے اور میوزک کی شاندار پرفارمنس کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگاتی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک 203 ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس میں 1 لاکھ 2 ہزار سے زائد اموات اور 17 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 3 لاکھ 76 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 

تازہ ترین