کورونا احتیاط کے پیش نظر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سرجیکل ماسک کے بجائے رومال منہ پر باندھ لیا۔
کورونا وائرس کی عالمی وبا نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے جبکہ خطرناک وائرس سے اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
ماہرین کی جانب سے وائرس سے خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کے لیے ماسک کا استعمال اہم قرار دے دیا گیا ہے لیکن بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سرجیکل ماسک کے بجائے اپنا رومال ہی منہ پر باندھ لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال پر وزیراعظم مودی نے ویڈیو کال پر وزرائے اعلیٰ سے میٹنگ کی تو اس دوران انہوں نے چہرے پر سرجیکل ماسک نہیں لگایا۔
ویڈیو کال میں دیکھا جاسکتا تھا کہ مودی نے اپنے چہرے پر جو رومال باندھ رکھا ہے وہ کورونا سے بچنے کے لیے متعلق ایس او پیز کے مطابق نہیں ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں عالمی وبا سے 7 ہزار 5 سو 29 افراد متاثر اور 2 سو 42 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔