• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیدرلینڈز، عوام نے 5جی ٹیکنالوجی ٹاورز کو آگ لگادی

نیدرلینڈز میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے ٹیلی کمیونی کیشن ٹاورز نظر آتش 


نیدرلینڈز میں مشتعل افراد نے محض افواہوں پر فائیو جی ٹیکنالوجی کے ٹیلی کمیونی کیشن ٹاورز کوآگ لگادی۔

نیدرلینڈز حکومت کےسیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے ادارے کےمطابق گزشتہ دنوں نیدرلینڈز میں افواہیں زیر گردش تھیں کہ فائیو جی ٹیکنالوجی بیماریوں کا باعث بن رہی اور رازداری بھی متاثر ہورہی ہے جس کے بعد فائیو جی ٹاورز کو جلانے اور تخریب کاری سمیت مختلف واقعات رپورٹ ہوئے۔

مقامی اخبار نے فائیو جی ٹاورز کی کمپنی کے ڈائریکٹر کے حوالے سے لکھا ہے کہ گزشتہ ہفتے ایسے چار واقعات ہوئے ہیں ، نیدرلینڈز میں ابھی یہ ٹیکنالوجی آزمائشی مرحلے میں ہے، جون میں آغاز کیا جانا ہے۔

تازہ ترین