• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر آپ بور ہورہے ہیں تو میری فلم دیکھیے، منشا پاشا

منشا پاشا نے لاک ڈاؤن میں بور ہونے والے اپنے مداحوں کو اُن کی فلم ’چلے تھے ساتھ‘ دیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ منشا پاشا نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتےہوئے لکھا کہ ’دوستو اگر آپ قرنطینہ میں بور ہو رہے ہیں تو آپ میری پہلی فلم ’چلے تھے ساتھ‘ دیکھیں جو کہ نیٹ فلیکس پر موجود ہے۔‘

منشا پاشا نے لکھا کہ ’میری فلم میں پاکستان کی خوبصورتی کو دِکھایا گیا ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میری اِس فلم میں پاکستان کے شمالی علاقوں کے کچھ حیرت انگیز قُدرتی مناظر کو دِکھایا گیا ہے جن کو دیکھ کر آپ اُس جگہ کو محسوس کر سکیں گے۔‘

اُن کے اِس ٹوئٹ پر اُن کے مداحوں نے جواب دے کر اپنی اپنی رائے اظہار کیا۔

ندیم نامی صارف نے لکھا کہ ’آپ کے اِس مشورے کے لیے آپ کا شکریہ، میں کچھ مختلف تلاش کر رہا تھا اب میں آج ہی یہ فلم دیکھوں گا۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ کا شکریہ، میں یہ فلم ضرور دیکھوں گا۔‘

واضح رہے کہ منشا پاشا کی فلم ’چلے تھے ساتھ‘ 2017 میں ریلیز ہوئی تھی اور اِس فلم میں منشا پاشا کے ساتھ دیگر فنکاروں نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

تازہ ترین