راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے خواجہ سراؤں کو ان کی دہلیزپرراشن پیکج فراہم کردیا۔آئی جی پولیس پنجاب اور سی پی او احسن یونس کی ہدایات پر مستحق خواجہ سراؤں میں راشن تقسیم کیا گیا،اے ایس پی سول لائنز بینش فاطمہ اور پولیس کے افسران و جوانوں نے منگل کی رات خواجہ سراؤں کے گھروں میں راولپنڈی پولیس کی جانب سےراشن پہنچایا۔ اس موقع پراے ایس پی بینش فاطمہ نے کہاکہمشکل کی اس گھڑی میں مستحق افراد تک راشن پہنچانے کا فریضہ انجام دینا باعث افتخار ہے،خواجہ سراؤں نے بتایاکہلاک ڈاؤن کے باعثشادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی کی وجہ سے وہ بھوک و افلاس کا شکار تھے۔دریں اثناءسی پی او محمداحسن یونس نے کہا کہلاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگاری کا شکار تمام طبقات کی مدد کے لئے راولپنڈی پولیس ہر وقت تیار ہے،آئی جی پولیس پنجاب کے حکم پر اب تک 1700 سے زیادہ مستحق افراد کو گھر کی دہلیز تک راشن فراہم کیا جاچکا ہے۔