• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی کمیٹی کی آئی پی پیز پلانٹس ریٹائر اور فارنزک آڈٹ کی تجویز

اسلام آباد (این این آئی)مہنگی بجلی اور گردشی قرض کی وجوہات کے لئے قائم حکومتی کمیٹی نے آئی پی پیز کی مبینہ بلیک میلنگ کی کوشش پر ان کے پلانٹس ریٹائر کرنے اور فارنزک آڈٹ شروع کرنے کی تجویز دیتے ہوئے حکومت کو تین ماہ میں تمام آئی پی پیز سے دوبارہ بجلی خریداری کے معاہدے کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ 20؍ برسوں سے ملک میں جاری بدترین توانائی بحران کے حل کیلئے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سابق چیئرمین ایس ای سی سی علی محمد کی سربراہی میں 9؍رکنی کمیٹی قائم کی گئی جس نے اپنی 300؍ صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 25سالوں میں ان آئی پی پیز نے مجموعی طور پر 415؍ ارب روپے کا منافع حاصل کیا، ان کمپنیوں نے اپنی سرمایہ کاری پر 40؍ سے 79؍ فیصد منافع حاصل کیا۔

تازہ ترین