• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں پھنسی میرا کی ہاتھ جوڑ کر وزیر اعظم سے مدد کی اپیل

امریکا میں پھنسی میرا کی ہاتھ جوڑ کر وزیر اعظم سے مدد کی اپیل 


نیویارک میں پھنسی پاکستانی فلموں کی مشہور اداکارہ میرا نے  ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کردی۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ میں بیرون ملک میں اس طرح کے حالات میں نہیں بلکہ پاکستان آکر اپنے ملک میں مرنا چاہتی ہوں۔

میرا نے کہا کہ یہاں روزانہ ہزاروں لوگ مر رہے ہیں،  جبکہ نیویارک قبرستان میں تبدیل ہورہا ہے۔

 اداکارہ میرا نے کہا کہ میرے پاس رقم ختم ہوچکی، گزارہ مشکل ہوگیا ہے اور ہوٹل کے کمرے میں قید ہوں۔

میرا کا کہنا ہے کہ وہ ہمایوں سعید اور دیگر فنکاروں کے ساتھ شوٹنگ کے لیے امریکا آئی تھیں، تاہم تمام ساتھی فنکار واپس جاچکے ہیں اور  میں وہ اکیلی امریکا میں پھنس گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے، میری وطن واپسی کے لیے انتظامات کئے جائیں۔

تازہ ترین