• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: تعمیراتی اشیا و دیگر ساز و سامان کی دکانیں کھل گئیں

پشاور: تعمیراتی اشیا و دیگر ساز و سامان کی دکانیں کھل گئیں


پشاور میں تعمیراتی اشیا سمیت دیگر سازوسامان کی دکانیں کُھل گئیں تاہم حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ہدایات پر عمل درآمد ممکن نہ ہو سکا۔

پشاور میں تعمیراتی اشیا کی دکانیں کھُلنے سے تاجر برادری نے سکھ کا سانس لیا، شہر کے مصروف تجارتی مرکز، ریتی بازار میں سریے، پلمبرنگ اور الیکٹرانک کی اشیا کی دکانیں 1 ماہ سے زائد عرصے کے بعد دوبارہ کھُل گئیں۔

دکانیں کھلنے کے سبب اِن روزگار سے وابستہ افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، دکانداروں کے مطابق طویل بندش سے کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے۔

جزوی لاک ڈاؤن کے سبب شہری بھی دکانیں کھولنے کے انتظار میں تھے، تعمیراتی اشیا کی دکانوں پر شہریوں کا رش رہا۔

شہری شہر کے بازاروں میں تجارتی سرگرمیوں سے متعلق حکومت کی جانب سے مرتب کردہ رہنما اصولوں پر عمل دارامد نہ ہونے کے ساتھ شہریوں نے بھی سماجی فاصلوں پر مبنی اقدامات کی پاسداری نہیں کی۔

تازہ ترین