• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آرڈیننس کی منظوری

ذخیرہ اندوزی کرنے والے افراد کو 3 سال قید کی سزا ہوگی 


وفاقی کابینہ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد آرڈیننس صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پاس دستخط کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آرڈیننس کا اطلاق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں ہوگا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرڈیننس میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے افراد کو 3 سال قید اورضبط شدہ مال کی مالیت کا 50 فیصد بطورجرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اس سے قبل وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر نے یوٹیلٹی اسٹور پر رمضان پیکیج کا افتتاح کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف نیا قانون لا رہے ہیں، ذخیرہ اندوزی پر سزا دکان کے مالک کو ملے گی۔

یہ بھی پڑھیئے: ذخیرہ اندوزی پر 3 سال قید کا آرڈیننس تیار

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا تھا کہ ڈھائی ارب کے وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج کا آغازکر دیا گیا ہے۔

وزیرِ صنعت نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو حکومتِ پاکستان نے 50 ارب روپے دیے ہیں، پہلے 5 اشیاء پر سبسڈی دی جا رہی تھی، اب 19 پر دی جا رہی ہے، موبائل یوٹیلٹی اسٹورز بھی قائم کر رہے ہیں۔

تازہ ترین