• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کورونا کے باعث شہباز شریف نیب میں پیش نہیں ہورہے‘ مریم اورنگزیب


پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرات کے باعث شہباز شریف نیب میں پیش نہیں ہورہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مطلوبہ معلومات مع دستاویزات دستیاب ریکارڈ سے فراہم کردی گئی ہیں، مزید معلومات بھی مانگی گئیں تو مہیا کر دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: شہباز شریف کل پیش نہ ہوئے تو نیب اپنا راستہ اختیار کریگا

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ سے دستیاب معلومات اور یادداشت کی بنیاد پر معلومات مہیا کردی گئی ہیں۔ مزید سوالات پوچھنا چاہیں تو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پوچھ سکتےہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مزید سوالات کی صورت میں اسکائپ ایڈریس بھی فراہم کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شہباز شریف کا بھیجا جانیوالا جواب اطمینان بخش نہیں، نیب

ترجمان مسلم لیگ نون نے مزید کہا کہ شہبازشریف کی نیب کو درخواست کے ساتھ ڈاکٹرز کے سرٹیفیکیٹس بھی منسلک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی درخواست کی تھی کہ موجودہ حالات میں شہباز شریف کی زندگی خطرے میں نہ ڈالی جائے۔ 

تازہ ترین