• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ آج سےملائیشیامیں شروع ہوگا

Sultan Azlan Shah Cup Begins Today At Ipoh
سلور جوبلی  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ آج سے ملائشیا کے شہر  ایپوہ میں شروع ہو رہا ہے۔  پاکستان کی ٹیم نئے کپتان محمد عرفان کی قیادت میں ایکشن میں نظر آئے گی۔

 پاکستانی ٹیم آج اپنا پہلا میچ کینیڈا کے خلاف کھیلے گی۔ ایونٹ میں ملائیشیا سمیت 7 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جاپان، نیوزی لینڈ اور کینیڈا شامل ہیں۔

ایونٹ کے ابتدائی روز دیگر دو میچوں میں  جاپان کا مقابلہ بھارت سےاور نیوزی لینڈ کا ملائیشیا سے ہو گا۔  پاکستانی ہاکی ٹیم نے آخری مرتبہ 2003 میں اس ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہےجبکہ 2011 میں اس نے سلور میڈل جیتا تھا، پاکستانی ہاکی ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ 

آ سٹریلیا کی ٹیم اس ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی، پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عرفان نے کہا ہے کہ ٹیم ایونٹ میں بہتر پرفارمنس دکھانے کی کوشش کرے گی۔
تازہ ترین