مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح سب سے زیادہ ہے۔
پشاور میں میڈیا بریفنگ کے دوران اجمل وزیر نے کہا کہ چند دنوں میں کورونا وائرس کے یومیہ 2 ہزار ٹیسٹ کی صلاحیت حاصل کرلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں جبکہ مخیر حضرات عوام کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ پشاور میں کرفیو کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پاک فوج تمام معاملات میں صوبائی حکومت کی بھرپور مدد کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے آنے والے تمام افراد کو قرنطینہ سینٹر میں رکھا جارہا ہے۔