• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس لاک ڈائون کو کمائی کا ذریعہ نہ بنائے،شاہی سید

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ سندھ پولیس لاک ڈاؤن اور موجودہ بحرانی صورتحال کو کمائی کا ذریعہ نہ بنائے. موجودہ صورتحال میں پولیس عوام کو تنگ کرنے سے پرہیز کرے. ٹھیلے پر فروٹ اور سبزی فروخت کرنے والوں کو پیسوں کے لیئے تنگ کرنے کے بجائےپولیس انہیں اس بات کا پابند کرے کہ ایک وقت میں ایک ہی گاہک کو ڈیل کرے. موجودہ حالات میں سندھ پولیس کا رویہ قابل مذمت ہے۔عوام پولیس کے روئیے سے نالاں نظر آتے ہیں۔شاہی سید کااپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ عوام پہلے ہی لاک ڈاؤن کی وجہ سے شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں پولیس عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا سبب نہ بنے. عوام کو اعتماد میں لے کر ہی قانون کی عمل داری یقینی بنائ جا سکتی ہے۔بے جا گرفتاریوں سے پولیس عوامی اعتماد کھو دےگی ۔
تازہ ترین