• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بابرکت مہینے میں ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب انہوں نے کابینہ کمیٹی پرائس کنٹرول کو بھی ہدایات جاری کردی ہیں، کہا کہ اشیاء ضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کو مقررہ کردہ نرخوں پر اشیاء ضروریہ کی دستیابی میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ اینٹی ہورڈنگ آرڈیننس 2020 کے تحت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ذخیرہ اندوز مافیا کی سرکوبی ضروری ہے۔ 

تازہ ترین