ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی جانب سے رمضان المبارک میں مسجد میں نمازیوں کو سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کرانے پر علماء کرام کے تعاون کا شکریہ ادا کیا گیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنرپشاور محمد علی اصغر نے گزشتہ رات نماز تراویح سے قبل مختلف مساجد کا دورہ کیا اور مساجد کی انتظامی کمیٹیوں و علماء کرام سے ملاقات کی، اس دوران ڈپٹی کمشنر پشاور نے عوام میں سیفٹی ماسک بھی تقسیم کیے۔
ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی جانب سے اپیل کی گئی کہ نمازیوں اور صفوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھا جائے اور حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
ترجمان ڈپٹی کمشنر کے مطابق علماء کرام کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔