• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، کورونا کی تشخیص اور رپورٹ فراہمی سست روی کا شکار

صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں وبائی بیماری کورونا وائرس کی تشخیص اور رپورٹ کی فراہمی سست روی کا شکار ہے۔

کوئٹہ کے رہائشی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی جانب سے شکوہ کیا گیا ہے کہ کئی کئی روز بعد بھی کورونا کی تشخیص کے حوالے سے رپورٹس نہیں مل رہی ہیں، کورونا سے متاثرہ ایک مریض کے بیٹے کا کہنا ہے کہ میں نے 22 اپریل کو اپنے والد کا ٹیسٹ کرایا تھا، تاحال رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ فاطمہ جناح اسپتال کی لیب میں کیے جاتے ہیں، مریضوں کے رش کی وجہ سے لیب پر دباؤ بڑھ گیا ہے، اس لیے رپورٹ میں تاخیر ہو رہی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روزانہ چار سے پانچ سو تک افراد کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، رپورٹ مرتب کرنے میں مسائل در پیش ہیں۔

تازہ ترین