• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک کا بیروزگاری روکنے کیلئے مزید اقدامات کا اعلان

اسٹیٹ بینک کا بیروزگاری روکنے کیلئے مزید اقدامات کا اعلان


اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ملک میں بے روزگاری روکنے کےلیے مزید اقدامات کا اعلان کردیا ۔

ایس بی پی کے مطابق 10 اپریل 2020ء کی ری فنانسنگ اسکیم میں مزید آسانیاں کی گئی ہیں۔

ایس بی پی کے مطابق بینک کارپوریٹ ضمانتوں پر فنانسنگ فراہم کرے گا جبکہ 50 لاکھ تک کی تنخواہوں کی ری فنانسنگ بغیر ضمانت کے فراہم کی جائے گی۔

ایس بی پی کے مطابق ٹیکس دہندگان کا مارک اپ 4 فیصد سے کم کرکے 3 فیصد کردیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے کھاتے کھولنے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ اپریل کی تنخواہوں کی ری فنانسنگ حاصل کی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین