• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برقع پوش پاکستانی سفارتی خاتون اہلکار کی برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ آمد

لندن (جنگ نیوز) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور ان کی منگیتر کیری سائمنڈز کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ 10ڈائوننگ سٹریٹ پردنیا کی سیاسی شخصیات کی جانب سےپھول اور مبارک بادی پیغامات بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز کورونا وائرس سے بچائو کیلئے عینک کے اوپر حفاظتی گاگلز اور برقع پہنے پاکستان ہائی کمیشن کی خاتون اہلکار 10ڈائوننگ سٹریٹ پہنچیں اور وہاں متعین عملے کو گیٹ پر پاکستان کی جانب سے مبارک بادی پیغام کا لفافہ اور گلدستہ پہنچایا۔ کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر اختیار کئے خاتون سفارتی اہلکار مرسیڈیز گاڑی پر 10 ڈائوننگ سٹریٹ پہنچیں، وزیراعظم ہائوس کی بیل دی، تعینات اہلکار کے دروازہ کھولنے پر مبارک بادی پیغام اور بڑا پھولوں کا دستہ وزیراعظم کیلئے وصول کرایا۔
تازہ ترین