پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے پیشِ نظر محنت کشوں کا عالمی دن سادگی سے منا رہے ہیں۔
محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ وطنِ عزیز ہم سے گھروں میں رہنے کا تقاضہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1886ء میں شکاگو میں محنت کشوں نے اپنے حقوق کے لیے لازوال قربانیاں دیں، محنت کش ہمارے ہیرو ہیں جو رزقِ حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ سابق ادوار میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات نہیں کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیئے: بزدار کی متوفی محنت کش کے اہلخانہ کی مالی معاونت
سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ محنت کش طبقے کو ان کا جائز مقام دیے بغیر پائیدار اقتصادی و سماجی ترقی حاصل نہیں کی جا سکتی۔