پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں پولیس نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی ہے جس کے دوران 12 ہزار سے زائد گندم اور چینی کی بوریاں برآمد کر لی گئیں۔
رحیم یار خان پولیس کے مطابق علاقہ مجسٹریٹ اور پاسکو اہلکاروں کے ہمراہ خان پور کے چک 125 میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا۔
مذکورہ گودام سے چھاپے کے دوران 12 سو گندم کی بوریاں برآمد ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: ’آٹے، چینی بحران کی ذمہ دار صوبائی حکومتیں ہیں‘
ایک اور کارروائی میں صادق آباد کے نواحی علاقے کوٹ سبزل میں محکمۂ خوراک نےگودام پر چھاپہ مار کر 12 ہزار بوری گندم اور 450 تھیلے چینی کو قبضے میں لے لیا ہے۔