خوشاب میں محکمۂ خوراک کے خریداری مرکز میں گندم میں مٹی ملانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سینٹر کے انچارج کو معطل کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خوشاب سدرہ معراج کے مطابق ایک ماہ قبل محکمۂ خوراک کے قائد آباد خریداری مرکز پر گندم کی بوریوں میں مٹی بھرنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر سینٹر کے انچارج فوڈ انسپکٹر عباس نواز کو معطل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میانوالی کے ڈسٹرکٹ فوڈ انچارج کو اس معاملے میں تحقیقاتی انسپکٹر مقرر کیا گیا مگر کورونا وائرس کے باعث تحقیقات ابھی تک مکمل نہیں ہوسکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: 1400روپے فی من گندم خریدی جائیگی: وزیرِ خوراک پنجاب
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا کہنا ہے کہ کیس میں ابھی مزید پیش رفت نہیں ہوسکی ہے تاہم فوڈ انسپکٹر بدستور معطل ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ مکمل ہونے پر مزید فیصلہ کیا جائے گا۔