• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت مزدوروں کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزدوروں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ یکم مئی کو مزدوروں نے اپنے حقوق کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ایک انمٹ تاریخ رقم کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: مزدوروں کامعیار زندگی بہتر بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مزدوروں کو ان کے جائز حقوق دینے کے لیے پر عزم ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ مزدوروں کی فلاح و بہبود ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ مزدوروں کی ماہانہ اُجرت میں اضافے سے لے کر اسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں انہیں خصوصی رعایت دینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ محکمہ محنت کے تحت جدید اسپتال، ڈسپنسریاں اور اسکولوں کا قیام اس بات کا ثبوت ہے۔ سندھ حکومت مزدوروں کا معیار زندگی اور انہیں سہولتیں فراہم کرنے میں سنجیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کورونا وائرس کی وبا سے جاری لاک ڈاؤن میں سب سے زیادہ متاثر مزدور اور محنت کش طبقہ ہوا ہے۔

سندھ حکومت اپنے مزدور بھائیوں اور بہنوں کی اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے۔

 مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ سندھ حکومت مزدوروں کے لیے رہائشی منصوبوں سمیت کارخانوں میں سہولتوں کی فراہمی، ان کے روزگار کے تحفظ اور ان کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

تازہ ترین