پاکستان عالمی امن کا پیامبر اور انسانیت کا محافظ، اقوام متحدہ (یو این) نے پاکستان کی امن کاوشوں اور انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کا برملا اعتراف کرلیا۔
ترجمان اقوام متحدہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک فوج کی کانگو میں امدادی کارروائیوں بارے آئی ایس پی آر کی ویڈیو ٹوئٹ کردی ہے۔
یو این ترجمان نے لکھا کہ دیکھیں کیسے پاک فوج نے تباہ کن سیلاب سے سیکڑوں زندگیاں بچائیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ امن مشنز میں کلیدی حصہ دار ہے۔
کانگو میں پاکستان کے امن مشن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔