• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیز نیشنل سیونگز ڈائر یکٹوریٹ کے ذریعے سرمایہ کاری کر سکیں گے

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) اوورسیز پاکستانیز نیشنل سیونگز ڈائر یکٹوریٹ کے ذریعے سرمایہ کاری کر سکیں گے،سیونگز بلز کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری، گارنٹی حکومت فراہم کریگی ، بلز کے منافع پر قانون کے مطابق ٹیکس کٹوتی ہوگی،وفاقی حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے متعارف کرائے گئے اوورسیز پاکستانیز سیونگز بلز کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، وزارت خزانہ نے اوورسیز پاکستانیز سیونگزبلز رولز 2020گزشتہ ماہ8اپریل کو متعارف کرائے تھے ، نیشنل ڈائر یکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے ذریعے بیرون ملک پاکستانی امریکی ڈالر یا پاکستانی روپےمیں سرمایہ کاری کر سکیں گے ، بیرون ملک پاکستانیوں کیلئےیہ سکیم پہلی مرتبہ متعارف کرائی گئی ہے، اس سرمایہ کاری کی گارنٹی حکومت پاکستان فراہم کریگی ، پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے بیرون ملک پاکستانی ، دہری شہریت کے حامل پاکستانی ، اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن اوروفاقی یا صوبائی حکومت کے بیرون ملک تعینات افسران و ملازمین بھی سرمایہ کاری کر سکیں گے۔
تازہ ترین