• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: سراج الحق

جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ صحافیوں کی قومی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

آزادیٔ صحافت کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیان کے ذریعے اپنے پیغام میں امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آزادیٔ صحافت کی اقدار کی پیروی کرے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافیوں کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیئے: آزادیٔ صحافت کا دن، فرانسیسی و جرمن سفیروں کا بیان

سینیٹر سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ آزادیٔ صحافت کے لیے قربانی دینے والے شہید صحافیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

تازہ ترین