• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں صحافتی اداروں کو ہراساں کرنا قابل مذمت، دفترخارجہ

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر جاری جبر اور صحافیوں اور صحافتی اداروں کو ہراساں کرنیکی شدید مذمت کی ہے،بھارت صحافیوں کیخلاف دائر فرضی مقدمات واپس لیکر کشمیری عوام کی تمام بنیادی آزادیاں بحال کرے، ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پرہم مقبوضہ جموں وکشمیر کی صحافتی برادری کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ جنہیں ہراسگی اور دھمکیوں اورفوجی طاقت کا مسلسل سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کی غیر معمولی ہمت کو سلام پیش کرتے ہوئے ہم ان کشمیری صحافیوں کی قربانیوں کا بھی احترام کرتے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی فرض کی صف میں گزار دی۔ ان شہداء میں شجاعت بخاری کی شہادت جون 2018 میں ہوئی تھی۔ یہ بات قابل تحسین ہے کہ کشمیری صحافی سختی اور پیشہ وارانہ مہارت کیساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہیں ، اس کے باوجود بھارتی قابض افواج کی جانب سے ظالمانہ عوامی تحفظ ایکٹ (پی ایس اے )،آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ (اے ایف ایس پی اے) ، اور غیر قانونی سرگرمیوں سے بچاؤ ایکٹ ( یو اے پی اے) شامل ہیں۔
تازہ ترین