• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف نے پیشی کےدوران کارکنان کو آنے سے منع کیا، مریم اورنگزیب


ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہبازشریف نے نیب پیشی کے موقع پر کارکنان کو آنے سے منع کر دیا تھا۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کی قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیشی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف نے کارکنان کو منع کیا ہے کہ وہ نیب عدالت نہ آئیں، پارٹی صدر نے ہجوم کی صورت جمع نہ ہونے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی صدر نے کارکنوں کو کورونا وبا کے پیش نظر آنے سے منع کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا سے بھی درخواست ہے کہ کورونا وائرس سے درپیش صورتحال میں احتیاط کریں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے پارٹی کارکنان کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین