• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان خان کے بیٹے نے والد کی پانی پوری کھاتے ویڈیو شیئر کردی

عرفان خان کے بیٹے نے والد کی پانی پوری کھاتے ویڈیو شیئر کردی 


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ ہفتے دنیا سے رخصت ہونے والے بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار عرفان خان کے بیٹے بابیل نے والد کی ’پانی پوری ‘ کھاتے یادگار ویڈیو شیئر کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر 19سالہ بابیل کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عرفان خان کسی مقامی ریسٹورنٹ میں بیٹھے پانی پوری سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بابیل نے کیپشن میں لکھا کہ ’جب آپ طویل عرصے سے ڈائٹ پر ہوں اور ایک دن آپ کو پانی پوری سے لطف اندوز ہونے کا موقع میسر آئے ۔اپنے پسندیدہ اداکار کی زندگی کی بہترین یادوں کا ایک حصہ دیکھ کر صارفین اپنا ردعمل دے رہے ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔اس سے قبل عرفان خان کے اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ سامنے آئی تھی جو ان کی اہلیہ نے پوری فیملی کی جانب سے شیئر کی تھی۔یاد رہے کہ موذی مرض کینسر کا شکار53سالہ عرفان خان گزشتہ ہفتے کولون انفیکشن کے باعث دنیا سے رخصت ہوئے تھے۔

تازہ ترین