• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سابق کھلاڑیوں کے وظیفے کی بحالی خوش آئند، اصلاح الدین

پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین نے بین الصوبائی رابطے کی وفاقی وزارت کی جانب سےمختلف کھیلوں کے57 سابق کھلاڑیوں کے وظیفہ کو بحال اور ان کے بقایاجات ادا کرنے کا فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے کھلاڑیوں کی مالی مشکلات کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے سائوتھ ایشین گیمز کے میڈ لسٹ کھلاڑیوں کو انعام دینے کو بروقت فیصلہ قرار دیا۔

سابق کھلاڑیوں کے وظیفے کی بحالی خوش آئند، اصلاح الدین
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے منیجر اعظم خان فرنچائز کے مالک ندیم عمرکی طرف سے امپائروں میں نقد ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں امپائروں کے ساتھ

سائوتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن (سیف) کے زیراہتمام چھ روزہ سیف اتھلیٹکس ٹیکنیکل آفیشلز کورس اینڈ سیمینار ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد میں منعقد کیا گیا، میزبانی کے فرائض انڈین اتھلیٹکس فیڈریشن انجام دئیے، سیمینار کے افتتاحی روز پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر و چیئرمین سائوتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے انہوں نے ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت اور اہمیت پر بھی زور دیا ہے، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث تمام ممالک کے کھیلوں کے میدان ویران ہوچکے ہیں اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ دنیا اس وائرس پر جلد قابو پاکر اپنے کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد کرے گی، چھ روزہ سیمینار کے دوران ہنگری،اٹلی، برطانیہ، جاپان اور آئرلینڈ کے علاوہ انٹرنیشنل تجربہ کار اتھلیٹکس کے کھیل کے قوانین کے علاوہ مختلف امور پر شرکاء کو لیکچرز دئیے، ٹیکنیکل کورس اینڈ سیمینار میں آٹھ ممالک کے 800 سے زائد ٹیکنیکل آفیشلز نےحصہ لیا۔ 

سابق کھلاڑیوں کے وظیفے کی بحالی خوش آئند، اصلاح الدین
کمشنر کراچی افتخار شلوانی پاسوا کی صدر شاہدہ پروین کیانی کو کھیلوں میں خدمات پر ایوارڈ دے رہے ہیں ساتھ میں غلام محمد خان ، عبد الناصر اور خالد شمسی بھی نمایاں ہیں

جن میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا، بھوٹان، مالدیپ، بنگلہ دیش اور نیپال شامل ہیں، کراچی اسپورٹس فورم کے تحت کورونااور لاک ڈاون سے متاثر ہ کھلاڑیوں اورگراونڈاسٹاف میں رمضان پیکج راشن بیگز کی تقسیم کادوسرامرحلہ مکمل کرلیا گیا اولمپیئن اصلاح الدین ڈاکٹر شاہ ہاکی اکیڈمی میں اسپورٹس کی 26 مختلف ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کومستحق کھلاڑیوں کی فیملیز کیلئے 300 راشن بیگزحوالے کئے گئے اس موقع پر پاکستان ہاکی کے سابق کپتان اولمپئین اصلاح الدین صدیقی کاکہنا تھا کہ کے ایس ایف کے تحت تیسرے مرحلے میں رمضان کے آخری عشرے میں عیدگفٹس تقسیم کئے جائیں گے، چیئرمین کراچی اسپورٹس فورم آصف عظیم کاکہنا تھا کہ فورم کیجانب سے مجموعی طورپر دومرحلوں میں ابتک650 سے زائد خاندانوں میں مکمل رازداری اور ناموں کوپوشیدہ رکھ کر راشن کی تقسیم کاعمل مکمل کیا گیا ہے۔ 

کراچی اسپورٹس فورم کی تقریب سے وسیم ہاشمی، اصلاح الدین اور تہیمنہ آصف خطاب کرتے ہوئے

ہم مستحق کھلاڑیوں کی عزت نفس اور وقارکو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ان کے نام اور چہرے سامنے نہ لانے کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہیں ،کے ایس ایف کے چیف آرگنائزر سیدوسیم ہاشمی نے کہا کہ مختلف اداروں اور صاحب ثروت شخصیات کی سرپرستی اور معاونت سے مستحقین میں راشن بیگزکی تقسیم کادائرہ کار کراچی کے علاوہ اندرون سندھ تک وسیع کررہے ہیں کوشش ہے کہ راشن بیگزکی تقسیم کے ساتھ ساتھ بے روزگارہونے والے کھلاڑیوں کی مددکیلئے بھی زیادہ سے زیادہ اقدامات کریں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر عمر ایسوسی ایٹس کے ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ کلب کے صدر ندیم عمر کی جانب سے منیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اعظم خان نے تقریبا 70لوگوں کو امداد کے طور پر کیش رقوم تقسیم کیں جن میں کراچی کےامپائرز اسکوررز اور گراونڈ ز اسٹاف شامل تھے کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے کرکٹ کی سر گرمیاں ختم ہو گئی ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین