• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کو 12 مئی کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم


لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف کو 12 مئی کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت لاہور نے جیل حکام کو حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز ریفرنس میں 12 مئی کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز پر فردِ جرم عائد کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: نیب کی حمزہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

لاہور کی احتساب عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ جیل حکام بغیر کسی عذر کے آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو پیش کریں۔

تازہ ترین