احفاظ الرحمٰن
درد کی جُھلساتی گھڑیوں میں
اک میٹھا پیغام کسی کا
دل میں ٹھنڈک بھر دیتا ہے
جیسے کانٹوں کی بستی میں
پھول سا کوئی چہرہ چمکے
چاندی کی گھنٹی کے سُر میں
رس برسے، ویرانہ مہکے
جیسے نرم ہوا کا جھونکا
گرمی کی تپتی راتوں میں
ماں کی لوری بن جاتا ہے
درد کی جُھلساتی گھڑیوں میں
اک میٹھا پیغام کسی کا