اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں آج پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرضے کو حکومتی قرضے میں تبدیل کرنے اور کپاس کی امدادی قیمت، پاور ہولڈنگ کمپنی ( پی ایچ ایل ) کے ذریعے پاور ہولڈنگ کمپنی کے موجودہ 41 ارب کے قرضے کی ادائیگی کیلئے وزارت خزانہ کو نئی حکومتی ضمانت اور سوا تین سو ارب کے اسلامی سکوک بانڈز جاری کرنیکی منظوری دی جائیگی، ای سی سی کااجلاس آج مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوگا، 15 نکاتی ایجنڈے کے مطابق پاور سیکٹر کی آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں گردشی قرضے کی ادائیگی کیلئے 100 ارب اور 200 ارب روپے کےالگ الگ اسلامی سکوک بانڈ ز جاری کرنے کی منظوری دی جائیگی ، دستاویزات کے مطابق اجلاس میں 2020-21 کیلئے کپاس کی امدادی قیمت کی منظوری ، 2019-20کیلئے سرکاری شعبے کی گندم کی خریداری کی رپورٹ پیش کی جائیگی ، گوادر بندرگاہ میں ایسٹ ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے پاکستان کوسٹ گارڈ سے اراضی کے حصول کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔