پشاور(احتشام طورو وقائع نگار)پشاور بھرمیں تجارتی مراکز کھل گئے، کورونا وائرس کے خطرات کے باوجود غیر ضروری دکانیں کھول دی گئی ہیں جہاں پر باہر لوگوں کی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں۔جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے مزید پھیلنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے جاری لاک ڈاؤن کو تقریباً 45دن گزر گئے ہیں تاہم افطاری اور رمضان کے دوسرے عشرے کے شروع ہوتے ہی انتظامیہ کی جانب سے 10سے 4بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت ملی تو شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی، دھوپ اور روزے کے باوجود شہریوں کی ایک بڑی تعداددن بھر بازاروں میں پھرتی نظر آتی ہے جس کی وجہ سے ہر دکان کے باہر لوگوں کا رش لگا رہتا ہے۔دکانوں کے اندر اور دکانوں کے باہر کسی قسم کا کورونا سے بچائوکی تدابیر پر عملدر آمد نہیں کیا جا رہا ہے اور نہ ہی سماجی فاصلے کی ہدایت پر کسی کا عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔