• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنجہانی رشی کپور، نیتو سنگھ کی شادی کا دعوت نامہ منظر عام پر

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کے لیجنڈ اداکار رشی کپور گزشتہ دنوں دنیا سے رخصت ہو گئے۔ ان کی 40سال قبل نیتو سنگھ سے شادی ہوئی تھی جو بولی وڈ کی چند کامیاب ترین شادیوں میں سے ایک رہی۔

اب رشی کپور کی موت کے بعد ان کی شادی کے دعوت نامے اور تقریب میں دولہا دلہن کی تصاویر ایک بار پھر منظرعام پر آ گئی ہیں اور سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق رشی کپور اور نیتو سنگھ کی محبت کی کہانی آج سے 46سال قبل 1974ءمیں فلم زہریلا انسان کے سیٹ پر شروع ہوئی۔ اس فلم کے سیٹ پر رشی کپور نیتو سنگھ سے پہلی بار ملے اور ان کی محبت میں گرفتار ہو گئے۔

رشی اور نیتو کی شادی کی جو تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ان میںو ہ خاندان کے دیگر لوگوں کے ساتھ موجودہیں جو بذات خود بولی وڈ کے بڑے ستارے تھے، کیوںکہ آخر رشی کا تعلق بولی وڈ کے معروف کپور خاندان سے تھا۔

وہ پرتھوی راج کپور کے پوتے اور راج کپور کے بیٹے تھے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ان کے استقبالیہ کے دعوت نامے کے مطابق یہ تقریب 23جنوری 1980ءبروز بدھ ہوئی تھی۔

تازہ ترین