• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت کا پہیہ چلانے کیلئے کرنسی چھاپ کر تقسیم کی جائے، ڈاکٹر وقار مسعود

اسلام آباد (حنیف خالد) دنیا بھر کے ممالک نے کووڈ 19کے وبائی مرض کےمعاشی اثرات کو کم کرنے کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں اور اس مقصد کیلئے انہیں زیادہ کرنسی چھاپنے سے بھی کوئی چیز مانع نہیں رہی۔

معروف ماہر معاشیات اور سابق وفاقی سیکرٹری خزانہ نے مشورہ دیا ہے کہ پاکستان کوبھی لوگوں کے ضروریات زندگی پر اخراجات جاری رکھنے اور معیشت کے پہئے کو رواں رکھنے کیلئے مزید کرنسی چھاپ کر اسے احساس جیسے قومی سطح کےامدادی پروگراموں کے ذریعےتقسیم کرنا چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی سیکرٹری خزانہ اور آئی پی ایس کی نیشنل اکیڈمک کونسل کے رکن ڈاکٹر وقار مسعود خان نےایک ویبی نار میں کیا جس کا موضوع تھا ’’پاکستان کا معاشی منظر نامہ اور آگے کیلئے راہیں‘‘۔

اس اجلاس کا اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) نے اپنی ویبی نار سیریز کوویڈ 19چیلنجز اور قومی ردعمل کے تحت گزشتہ روز کیا۔

صدارت آئی پی ایس کے ایگزیکٹو صدر خالد رحمان نے کی جبکہ شرکاء میں سینئر ریسرچ فیلو آئی پی ایس سید محمد علی، سابق وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی مرزا حامد حسن، ائرکموڈور (ر) خالد اقبال اور سینٹر فار پروموشن آف امپورٹس فرام ڈیویلپنگ کنٹریز میں ایگزیکٹو کنسلٹنٹ اور بیرونی امور کے ماہر ظہیر الدین ڈار شامل تھے۔

تازہ ترین