• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمباکو سے کورونا کےامکانات بڑھ جاتے ہیں، ہيومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)ہيومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن نےالزام لگایا ہےتمباکو کے استعمال کےفوائد پر ادائيگی شدہ تحقيق کے ذریعے غلط معلومات پھيلا ئی جارہی ہیں۔ موجود وبائی بيماری کی صورت حال کو تمباکو مصنوعات کی فروخت بڑھانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ہيومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے سی ای او اظہر سليم نے کہا ہے کہ حال ہی ميں دو مطالعات انٹرنيٹ پر شائع کی گئی ہيں اس دليل کے ساتھ نيکو ٹين کا استعمال صارفين کو کوویڈ 19 کے خلاف محفوظ رکھتا ہے اور وائرس کے علاج معالجے کے طور پر بھی کام آسکتا ہے۔ ایک تمباکو کمپنی کی جاری کردہ پریس ریليز ميں دعوی کیا گيا ہے کہ وہ تمباکو کا استعمال کرکے کوویڈ 19 کی ویکسين کی تياری ميں مصروف ہے۔ اظہر سلیم کے مطابق مطالعہ ميں اہم خامياں ہيں، یہ بھی مشاہدہ کيا گياہے کہ مطالعے ميں سے ایک کے سرفہرست مصنف کے تمباکو کی صنعت کے ساتھ مضبوط تعلقات اور روابط ہيں ان مطالعات کے جواب ميں قومی وزارت صحت اور اس کے تمباکو کنٹرول سيل نے اپنا موقف بيان کہا ہے کہ نيکوٹين پيچ کوویڈ 19 کے خلاف حفاظت نہيں کرتے۔ نکوٹين تمباکو سے ماخوذ ہے اور کئی دہائيوں کی مستند تحقيق کے دوران یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ اس کا استعمال صارفين کی صحت کے ليے نقصان دہ ہے۔ کوویڈ 19 وائرس پھيپھڑوں پر حملہ کرتا ہے اور تمباکو نوشی کرنے والوں کے پھيپھڑوں کی صحت پہلے ہی خراب ہوتی ہے۔
تازہ ترین