کراچی میں سمندری ہوائیں چل پڑیں اور شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ روز شہر قائد کا درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔
اسی طرح جمعے کو کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں معتدل ہیٹ ویو کا آج آخری دن ہے۔ شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں۔ کل سے درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے۔
کراچی میں مختصر اور معتدل درجے کی ہیٹ ویو کی 8 مئی تک پیشن گوئی کی گئی تھی۔ لیکن سمندری ہواؤں کی بحالی کے بعد کل سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس سے درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری پر آجائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مئی اور جون گرم اور مرطوب مہینے ہیں۔ اس دوران نمی کا تناسب زائد ہونے کے باعث درجہ حرارت کی شدت زائد محسوس کی جاتی ہے جبکہ ہیٹ ویو کے امکانات بھی رہتے ہیں۔