ملتان میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے، جہاں نشتر اسپتال میں 48 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان نشتر اسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد کے مطابق شہر میں کورونا وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 42 ہوگئی ہے۔
ملتان میں گزشتہ دو دنوں میں کورونا وائرس کے 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیے: ملتان، چناب میں ڈوبنے والے 3 افراد کی تلاش جاری
ترجمان نشتر اسپتال نے بتایا کہ شہر میں مریضوں کی تعداد 156 ہوگئی ہے۔
ادھر نشتر اسپتال میں کورونا کے 56 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ مشتبہ مریضوں کی تعداد 15 ہے۔