• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں گندم چوری، چیئرمین نیب کا ڈی جی سکھر کو کارروائی کا حکم

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )سندھ میں گندم چوری، چیئرمین نیب کا ڈی جی سکھر کو کارروائی کا حکم، جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا کہ بد عنوان عناصر سے سرکاری فنڈز بر آمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے جائیں، قومی احتساب بیورو کےچیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے حکومت سندھ کے محکمہ خوراک کی طرف سے دو مقدمات جن میں سندھ میں گند م کےسٹاک کی فزیکل ویریفیکیشن(مو قع پر سٹاک کی جانچ پڑتال) اور ڈسٹرکٹ گھوٹکی سے کراچی ریجن تک گندم کی ترسیل میں خورد برد /چوری شامل ہیں کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور ڈی جی نیب سکھر کو ہدایت کی ہے کہ دونوں مقدمات کی فوری تحقیقات شروع کی جائیں اور بد عنوان عناصر سے سرکاری فنڈز بر آمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے جائیں ۔ دونوں مقدمات پہلے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کو ریفر کئے گئے تھے ۔  
تازہ ترین