• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم منیر کی ننھی مداح نے اُن کا خاکہ تیار کرلیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی عروہ نامی ننھی مداح نے اُن کا خاکہ تیار کرلیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  اداکارہ نیلم منیر نے عروہ نامی اپنی ننھی مداح اور اُس کے ہاتھ سے بنائی گئی اپنے خاکے کی تصویر شیئر کی۔


اِن تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’میری چھوٹی اور پیاری سی عروہ میرا اتنا خوبصورت ’خاکہ‘ تیار کرنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔‘

اُنہوں نے اپنی مداح کے فن کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی اندرونی خوبصورتی آپ کے کام سے ظاہر ہوتی ہے اور میں آپ کی محنت کے لیے آپ کی معترف ہوں۔‘

نیلم منیر نے لکھا کہ ’آپ کا میرے لیے خاکہ تیار کرنا آپ کی مجھ سے محبت کو بیان کرتا ہے۔‘

آخر میں نیلم نے ننھی مداح کی خوبصورتی کی بھی تعریف کی.

اِس سے قبل نیلم منیر نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے مداحوں کو معنی خیز پیغام دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’اللّہ تعالیٰ کی طرف سے بہترین کی توقع رکھنا ہماری زندگی کی خوشی اور کامیابی کے لیے سب سے اہم ہے۔‘

تازہ ترین