• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے پولیس افسر کا ریمانڈ

بھارتی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے پولیس افسر کا ریمانڈ 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر( اے ایس آئی) شہزاد پرویز اور آصف صدیقی کو 15 مئی تک جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) کے حوالے کردیا ۔فاضل عدالت نے حکام سے ملزمان سے ہونے والی تحقیقات کے حوالے سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ ہفتے کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج کے روبرو ایف آئی اے کی جانب سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کے اے ایس آئی شہزاد پرویز کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے اور ملزم کی نشاندھی پر گرفتار ہونے والے ملزم آصف صدیقی کو پیش کیا گیا ۔


تازہ ترین