• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں کورونا سے اموات کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے‘ ارباب خضر

پشاور(نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ “ن” کے رہنما ارباب خضرحیات نے پشاور اور بالخصوص تہکال میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومتی ناکامی قرار دیا ہے ایک بیان میں ارباب خضرحیات نے کہا ہے کہ تہکال میں کورونا مریضوں کئ تعداد میں آئے روز اضافہ لمحہ فکریہ ہےجس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کورونا کے خاتمے میں دلچسپی نہیں لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کے پرائیویٹ اور سرکاری ہسپتال کورونا کے غلط رپورٹ دے رہی ہیں ۔ ایک ہی مریض کو سرکارئ اور پرائیوٹ ہسپتال سے مختلف ریزلٹ دینا سمجھ سے بالاتر ہے ارباب خضرحیات نے کہا کہ حکومت کورونا پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے برائے نام کورونا ٹیسٹ کروا کر عوام کی زندگیوں سے کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پشاور میں کورونا سے ہونے والی اموات کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے جنہوں نے بروقت اقدامات نہ کر کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو فوری طور پر اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہیئے کیونکہ ایسے حکمرانوں کو حکومت کرنے کا کوئی اختیار نہیں جو عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
تازہ ترین